تازہ تر ین

جدید دور میں پتھر کے زمانے کا قانون، غیرت کے نام پر پتھر مار مار کر قتل

ٹیکسلا (نمائندہ خبریں) ضلع اٹک کے شہر غورگشتی میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک شخص کو پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔ سنگسار کرنے کا یہ واقعہ حضرو پولیس تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارہ زئی پل کے نزدیک سے گزرنے والے کسی راہ گیر نے پتھروں کے ڈھیر میں ایک لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد لاش کو ٹیکسلا ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے لاش کی گردن سے پتھر بھی برآمد کیا۔بعد ازاں مقتول کی شناخت 42 سالہ اورنگزیب کے نام سے ہوئی جو غازی ٹان میں میاں دہری گاﺅں کا رہائشی تھا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پولیس حکام نے دعوی کیا کہ جائے وقوعہ سے حاصل کیے گئے شواہد سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جب سب ڈویژنل پولیس آفیسر ڈی ایس پی راجا فیاض الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ اس شخص کا قتل پتھر مارنے سے ہی ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مقتول کے موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات سے قاتل تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv