تازہ تر ین
abdul basit

کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی ،اہم فیصلہ سامنے آگیا

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور عارضی فوائد کے لئے قومی سلامتی کے امور پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات پر بامعنی مذاکرات چاہتا ہے اور آج نہیں تو 5 سال بعد بھی بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔عبد الباسط کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے اور عالمی عدالت میں اس کیس کے جانے سے واضح ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی بیرونی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتی جب کہ کلبھوشن کے خاندان کو ویزا اور قونصلر رسائی کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے اور عارضی فوائد کے لیے اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کرے گا، قومی سلامتی کے امور پرتو قطعاً کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv