تازہ تر ین

ایران میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ جاری, عوام میں جوش وخروش

تہران (نیٹ نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی اور بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ آج ہوگی۔ جمعرات کی صبح 8 بجے انتخابی مہم بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ ایران میں جمعرات کے روز ختم ہونے والی انتخابی مہم سے قبل ملک میں انتخابی گہما گہمی نظر آرہی تھی۔ صدارتی الیکشن کے 6 امیدواروں میں سے 4 امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد اب صرف 2 امیدواروں حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی کے درمیان ہی کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ حسن روحانی ایران کے سابق صدر ہیں اور دو بار ایرانی پارلیمان کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 1989 سے 2005 تک ایران کے سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حسن روحانی لبرل خیالات کے مالک ہیں اور انہیں کے دور اقتدار میں ان کی مفاہمتی پالیسیوں کے باعث امریکا ایران تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہوئے ہیں جنہیں ایرانی عوام قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتی ہے۔ دوسری جانب ابراہیم رئیسی مذہبی شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ اس وقت آستان قدس رضوی کے چیئرمین اور نگہبان ہیں جو ایرانی بنیاد کا سب سے طاقتور ادارہ ہے۔ علاوہ ازیں ابراہیم رئیسی 2004 سے 2014 تک ایرانی سپریم کورٹ کے ڈپٹی چیف جسٹس جبکہ 2014 سے 2016 تک اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ رئیسی کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت حاصل ہے جس کے باعث ان کے جیتنے کے قوی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ اس بات سے قطع نظرکہ انتخابات میں کون جیتے گا ایران کے عوام اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہ ووٹ کے ذریعے ایران کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ کل ہونے والے انتخابات میں 8 کروڑ افراد میں سے ساڑھے 5 کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv