تازہ تر ین

دولت کی ہوس نے بورڈ کواندھاکردیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے سابق چیئر مین خالد محمود نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کر کٹرز کو سخت سزائیں اور فکسنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کے معاو ضے بڑھانے کا مطالبہ کر دیا،سابق چیئر مین خالد محمود کا کہنا تھا کہ نوجوان کر کٹرز سینئرکھلاڑیوں کو دیکھ کرراتوں رات امیر ہونے کی کوشش کرتے ہیں،پی سی بی کو صرف میچ جیتنے سے غرض ہے چاہے وہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرکے ملے یا سلمان بٹ کو، ایسے اقدامات سے کرپٹ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، کرپشن دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ’کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھائے جائیں، کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں ۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ انسدادِ رشوت ستانی پروگرام کا کچھ خاص اثر نہیں ہوتا کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ’سوچ سمجھ کر خرابی کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے بعد پھر سے کھیل میں آگئے ہیں۔تاہم انھوں نے کھلاڑیوں کے کرپشن کی طرف راغب ہونے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہپاکستان میں باصلاحیت کھلاڑی جب اوپر آجاتے ہیں تو اپنے سے سینیئر کھلاڑیوں کو دیکھ کر انہیں بھی راتوں رات امیر بننے کی خواہش ہو جاتی ہے۔’انھیں یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ کرکٹ میں آ جانے سے بہت جلد ان کے پاس پیسے کی ریل پیل ہو جائے گی۔خالد محمود کے بقول ’پاکستان میں کھلاڑیوں کے معاوضے باقی ممالک کے نسبت کافی کم ہیں اور پاکستان میں کرکٹ بورڈ کا کرپشن کے لیے رویہ بھی سنجیدہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’پی سی بی کو صرف میچ جیتنے سے غرض ہے چاہے وہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرکے ملے یا سلمان بٹ کو، لیکن اس سے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو اس قسم کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ کرپشن دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ’کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھائے جائیں، کڑی سے کڑی سزائیں دی جائیں اور نہ صرف کھلاڑی بلکہ انھیں بدعنوانی کی طرف راغب کرنے والے عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔سینیئر سپورٹس رپورٹر رضوان احسان علی کا کہنا ہے کہ ’ہمارے لوگ رو دھو کر شرمندگی کا اظہار کرنے سے متاثر نہیں ہوتے اور اس قسم کے لیکچر اور کورسز سے کچھ نہیں ہو گا۔صاف بات ہے کہ جب دو گیندوں پر 35 لاکھ یا بڑی رقم نظر آئے گی تو تمام لیکچر اور کورسز دھرے رہ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ کرکٹ میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے گئے۔رضوان احسان علی کے مطابق ‘ہم سب سنتے ہیں کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر کو معطل کر دیا گیا یا کوئی اور سزا دی گئی، لیکن کیا کسی نے یہ بتایا کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر نے رقم کتنی لی؟ کیا اب بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں کتنی رقم کی پیشکش کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ ‘یہ رقم اتنی بڑی ہوتی ہے کہ کوئی لیکچر ویکچر کام نہیں



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv