تازہ تر ین
maryam nawaz

”اعصابی بیماری“ کا شکار۔۔۔

اسلام آ باد (آن لائن) پانامہ اور نیوز لیکس کی اعصاب شکن لڑائی کے بعد مریم صفدر ”اعصابی“ بیماری کا شکار ہوگئی ہیں، گزشتہ روز ایمرجنسی میں پمز آمد، ایم آرآئی سمیت دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد ڈاکٹرز نے کلیئر کردیا ہے، وائس چانسلر کی ہدایت پر مزید ٹیسٹ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال کے شعبہ نیورولوجی میں ڈاکٹر سہیل راﺅ نے وزیراعظم میاں محمد نواز شری فکی بیٹی مریم صفدر کا چیک اپ کیا اور ڈاکٹر اس نتیجہ پر پہنچا کہ ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگر ہڈیوں کی ایم آر آئی کروانے کے ساتھ مزید اہم ٹیسٹ لکھ کر دئیے جس کے نتیجہ میں مریم صفدر نے ایم آر آئی کروائی تو ڈاکٹر نے وقتی طو رپر تو کلیئر کردیا مگر اعصابی بیماری کی تشخیص پائی گئی جس پر ڈاکٹر نے انہیں مزید ٹیسٹ لکھ کر دیئے اور ریسٹ کا بھی مشورہ دیا، مریم صفدر ایمرجنسی کی صورت میں اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پمز آئی تھیں اس موقع پر وائس چانسلر پمز جاوید اکرم نے ان کا استقبال کیا اور نیورو ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر راﺅ سہیل کو اپنے دفتر بلا کر خصوصی چیک اپ کروایا، بعد ازاں ڈاکٹر سہیل کے مشورہ پر ریڑھ کی ہڈی سمتی ٹانگوں کی ایم آر آئی کروائی گئی، ذرائع کے مطابق ڈاکتر نے مریم صفدر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کلیئر ہیں صرف اعصابی مسئلہ ہے جو ریسٹ سے ٹھیک ہوجائے گا تاہم وائس چانسلر جاوید اکرم کی ہدایت پر ڈاکٹر سہیل نے مزید ٹیسٹ لکھ کر دیئے جو کہ بہت جلد کیے جانے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv