تازہ تر ین

پریانکا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے ٹکراﺅ

ممبئی (نیٹ نیوز)پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ ہوگا سابق مس ورلڈ کا مقابلہ اسرائیل ڈیفنس ملٹری (آئی ڈی ایف) کی سابق اہلکار اور ہالی وڈ کی آنے والی فلم ونڈر وومین کی اداکارہ گال گلوت سے ہوگا۔پریانکا چوپڑا اور گال گلوت کے درمیان مقابلہ ان کی اداکاری کے میدان میں ہو گا، کیونکہ ان دونوں اداکاراﺅں کی فلمیں بھارت میں آئندہ ماہ ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔ پریانکا چوپڑا کی ہولی وڈ فلم بے واچ اور گال گلوت کی فلم ونڈ وومین 2 جون کو ایک ساتھ بھارت میں ریلیز ہوں گی جبکہ بے واچ امریکہ سمیت کچھ ممالک میں رواں ماہ ہی ریلیز کی جا رہی ہے۔ یوں تو دونوں اداکاراں کا م آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، تاہم بھارت میں ان دونوں کی فلموں اور کرداروں کے درمیان مقابلے کی توقع ہے کیونکہ فلموں میں دونوں خواتین ایک دوسرے سے ملتے جلتے مگر منفرد کردار کرتی نظر آئیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv