تازہ تر ین

90ممالک پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ, پاکستان کیسے محفوظ رہا؟

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ادارے کے ڈاکومنٹس سے ہیکنگ کے ڈاکومنٹس اور سوفٹ وئیرز چوری کرکے ہیکرز نے 90ممالک کے ونڈو کمپیوٹرز پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کردیا۔ اس حملے میں پاکستان محفوظ رہا ہے ، حملے کے بعد ہیکرز نے کمپیوٹرز کے مالکان سے کمپیوٹر ز کو واپس کرنے کے300ڈالرز طلب کئے . ڈیلی پاکستان گلوبل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اس سال اپریل میں ایک آن لائن گروپ شیڈو بروکر نے امریکی سیکورٹی ایجنسی این ایس اے کے چوری شدہ دستاویزات کھیپ شائع کی۔ان دستاویزات میں امریکی ادارے کے ڈاکومنٹس اور سوفٹ وئیرز تھے جن کے ذریعے ادارہ کمپیوٹرز کو ہیک کرکے انہیں جاسوسی کے لئے استعمال کرتا تھا۔ چوری شدہ ڈاکومنٹس ہر آدمی کی دسترس میں ہیں اور کوئی بھی فر د انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ شیڈو بروکر کے مطابق انہیں تاحال یہ علم نہیں ہے کہ ان ڈاکومنٹس کو کون استعمال کرر ہا ہے۔ ہمیں یہ بھی علم نہیں کہ کون فرد اس سووفٹ وئیر کو ransomware software میں تبدیل کرکے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ransomware software ایک ایسا وائرس ہے جو کسی بھی ونڈ و کمپیوٹر کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ وائرس کمپیوٹرز کے لئے ایک خفیہ گن کا کردار ادا کرتا ہے جو اس کی ہارڈ ڈسک میں گھس کمپیوٹر کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس سوفٹ وئیر کے ذریعے ہیکرز پورے کمپیوٹر کو اپنے قابو میں کر لیتے ہیں۔اور کمپیوٹر کے مالک سے اس کی واپسی کے لئے300ڈالر طلب کرتے ہیں۔ رقم کی وصولی کے بعد ہی کمپیوٹر صارف کو واپس دیا جا تا ہے اور اگر رقم ادا نہ کی جائے تو ہیکرز کمپیوٹر میں موجود تمام فائلوں کو ضائع کر دیتے ہیں۔ اس وائرس کے ذریعے WannaCrypt. نامی سوفٹ وئیر کمپیوٹر میں انسٹال ہو جاتا ہے، اس سوفٹ وئیر کی فائلز عموما ورڈ یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہوتی ہیں۔ سافٹ وئیر جب کمپیوٹر کے اندر انسٹال ہو جاتا ہے تو یہ ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے اور تمام فائلوں کو ہیک کرکے ناقابل استعمال بنا دیتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv