تازہ تر ین
General-Qamar-Javed-Bajwa.jpg

کراچی کا امن فوج ، رینجرز کاکا رنامہ …. آرمی چیف کا بڑا اعلان

کراچی ، راولپنڈی (نمائندگان خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن ملک کے لئے بہت اہم ہے ، کراچی میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹنے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کراچی میں صورتحال معمول پر آنے تک کوششیں جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے اتوار کو کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں پر ان کو کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز جنرل محمد سعید نے خوش آمدید کہا اور انہیں کراچی میں جاری آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے اطمینان کااظہار کیا اور کراچی کے حالات کو معمول پر لانے میں رینجرز ، آ رمی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ انہی اداروں کی محنت سے کراچی میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور اب حالات پہلے سے بہتر ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں امن واستحکام بہت ضروری ہے کیونکہ کراچی ملک کا کمرشل حب ہے جب تک کراچی کی صورتحال معمول تک نہیں آجاتی اس وقت تک کراچی میں آپریشن جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ آرمی چیف نے باغیوں کو قومی دھارے میں لانے پر بھی فورسز کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں کی کوششوں سے دہشت گرد عناصر کے خاتمہ میں کامیابی ملی ہے، اور ان کے مثبت کردار کی وجہ سے کراچی کا امن مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔کورہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےراولپنڈی میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے تعمیر ہونے والے ”پاک امارات ملٹری ہسپتال“ کا افتتاح کر دیا۔ہزار بیڈوں پر مشتمل ہسپتال میں روزانہ 6ہزار مریضوں کا علاج معالجہ ممکن ہو سکے گا۔تفصیل کے مطابق 108ملین ڈالر کی لاگت سے راولپنڈی میں تعمیر ہونے والے پاکستانی اماراتی ملٹری ہسپتال کے دوسرے فیز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔منصوبہ متحدہ عرب امارات کےحکمران شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، شیخ محمد بن زید النہیان ، ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈراور شیخ منصور بن زید النہیان ، نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی امور کے احکامات پر عمل میں آیا ہے۔فوجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک آرمی کے چیف آف سٹاف ، عیسیٰ عبداللہ باشا النوایمی ، متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے پاکستان سمیت پاک فوج اور اعلیٰ حکومتی حکام اور ہسپتال کے عملے نے شرکت کی۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر مہمانوں نے ایمرجنسی ، لیبارٹری، فارمیسی ، ریڈیالوجی اور بلڈ بینک سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر شیخ خلیفہ اور شیخ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv