تازہ تر ین

سندھ میں کرکٹ اکیڈمی کیلئے زمین نہ دینا افسوسناک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان اورآل راو¿نڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کا کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین نہ دینا افسوس ناک ہے، اگر بینظیر زندہ ہوتیں تو سندھ اور کراچی کا یہ حال نہ ہوتا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کے لیے زمین مانگی،جس نے منع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے کپتان تھے مگر مصباح نے مشکل حالات میں ٹیم کو اٹھایا، عمران کو بڑے ناموں کا ساتھ حاصل تھا،مصباح نے جس مشکل وقت میں ٹیم کو اٹھایا اس کی اپنی اہمیت ہے، مصباح اور یونس گراﺅنڈ میں کھیلے ہیں، ایئر کنڈیشنز کمروں میں نہیں بیٹھے رہے، میرے لحاظ سے عمران خان بڑے کپتان اور لیڈر رہے ہیں، جس چیز کے لیے میں نے آواز اٹھائی، وہ مصباح اور یونس کے لیے ہونے لگی۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز اچھی نہیں، دوسرے میچ میں ہمارے بیٹسمین بدقسمت رہے، کرکٹ میں ہوجاتا ہے، لیکن ہارنا نہیں چاہیے تھا،ہیمپشائر کی طرف سے کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے جاﺅں گا، اکیڈمی کے لیے سندھ حکومت نے کچھ نہ دیا، ایسے لوگ سامنے آئیں کہ کچھ ہوسکے، کرکٹ بورڈ میں کرکٹر زکا ہونا ضروری ہے، مصباح اور یونس سے بورڈ کو کام لینا چاہیے۔بوم بوم کا کہناتھا کہ کرکٹ نے رلایا بہت ہے، خوشی کے لمحات کم رہے، اگر میں ڈرپوک ہوتا تو اپنے اوپر نہ لیتا کہ ورلڈ کپ میری وجہ سے ہارے، پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو نوٹس بھیجنے کا بہت بولڈ فیصلہ کیا ہے، بھارت کو نوٹس بھیجنے پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ کرکٹ بورڈ کا اچھا فیصلہ ہے، احمد شہزاد اپنا نیچرل کھیل کھیلے گا تو اسے اور ٹیم کو فائدہ ہوگا۔مصباح اور یونس ہمیشہ گراو¿نڈ میں رہے کبھی ٹھنڈے کمروں میں نہیں بیٹھے، مصباح اور یونس ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں ان سے کام لیناچاہیے۔، یہ لوگ ایسا اسٹر کچر بنادیں گے ۔جس سے فائدہ ہوگا، ایک اسٹرکچر کم از کم 3 سال چلنا چاہیے لیکن ہمارے ہاں ہر نیا چیئرمین ایک نیا آئین اوراسٹرکچر لیکر آتا ہے ،اسٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس دینے کا بہترین فیصلہ کیا جس پر مبارکباد دوں گا جب کہ پی سی بی سے مجھے کوئی آفر نہیں ہوئی البتہ سیٹھی صاحب سے ملاقات ہوئی مگر دل نہیں مانا کہ فیئر ویل میچ کھیلوں۔
انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے کہا کہ کراچی، لاہور اور بلوچستان کی بات نہیں پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے اس لیے پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے کسی بھی شہر میں ہو اسکی حمایت کرنی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv