تازہ تر ین
facebook

فیس بک کی حیران کن ایجاد ، ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

سان فرانسسکو (نیٹ نیوز) فیس بک نے اپنے میسنجر استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے 50 مشہور گیمز کا اعلان کیا ہے جو ہر ماہ میسنجر استعمال کرنے والے ایک ارب سے زائد صارفین کھیل سکیں گے۔ اگرچہ میسنجر ایپ میں گیمز گزشتہ برس متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب تک وہ بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں تھے یعنی لانچ سے پہلے آزمائشی مراحل سے گزر رہے تھے۔ اب میسنجر استعمال کرنیوالے اپنی ایپ کے ذریعے دوستوں کیساتھ 50 گیم کھیل سکیں گے۔ فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ پرلطف، مسابقت اور سماجی انداز ہے جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو چیلنج اور خوش کر سکیں گے۔ اس کیلئے میسنجر ٹیکسٹ باکس کے پہلو میں ایک پلس سائن پر کلک کریں اور آپشن میں سے گیم پر جا کر کسی بھی گیم کا انتخاب کریں یا پھر صرف انگلی سے چھو کر بھی گیم شروع کیا جاسکتا ہے۔ ان میں 80 اور90 کی دہائی کے آرکیڈ گیم بھی شامل ہیں جن میں گیلگا اور سپیس انویڈرز نمایاں ہیں۔ یہ گیم ان لوگوں کے لیے زیادہ متاثر کن ہوں گے جو آج سے 30 برس قبل آرکیڈ مشینوں پر گیمز کھیلا کرتے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv