واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی سپر پاور کی سربراہی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرونی دورے کا فیصلہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ اسرائیل، سعودی عرب اور عیسائیوں کے مذہبی مرکز ویٹی کن کا دورہ کریں گے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکوں کے دورے کے بعد 25 مئی کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 مئی کو اٹلی کے شہر سسلی میں سات ملکوں کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
































