تازہ تر ین

کوئلے کی کان میں دھماکہ …. متعدد افراد ہلاک

تہران( ویب ڈیسک ) ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان تلے دب گئے۔ کان سے 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی  تلاش جاری ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv