لاہور(صباح نیوز)یاسر شاہ کے پاس ل وقار یونس کا 23سالہ پراناملکی ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔ یاسر شاہ 24 ٹیسٹ میچز میں 132 شکار کرچکے ہیں، اگر وہ مزید 18 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔، سابق فاسٹ بالر نے 1994میں 27میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا جو دنیا میں تیز ترین 150ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کی دوسری بہترین کاوش ہے۔