تازہ تر ین
dead

پولیس کو چکما دینے والا موت کو دھوکہ نہ دے سکا

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ لوہاری میں پولیس حراست سے بھاگنے کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگانے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم افضل چند روز قبل لوہاری میں ایک خاتون سے بالیاں چھین کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا جسے بعد ازاں لوہاری پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزم نے پولیس کی حراست سے فرار ہونے کے دوران چھت سے چھلانگ لگا دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو طبی امداد کےلئے میو ہسپتال میں داخل کرا رکھا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثناءشہر کے مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ،بتایاگیا ہے کہ لاری اڈہ بس اڈے کے قریب سے ایک 80سالہ نامعلوم شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر جا کر مزکورہ شخص کو طبی امداد کے لیے ہستال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی جبکہ شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ایک نامعلوم 45سالہ شخص کی لاش ملی ہے پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی ، پولیس کے مطابق دونوں نشئی معلوم ہوتے ہیں نشے کی زیادتی کے باعث ان کی موت واقع ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہونگے ، ورثاءکی تلاش جاری ہے ان کے ملنے کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں شہریوں نے 50سالہ شخص کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر شناخت کی کوشش کی لیکن اس کی شناخت نہ ہو سکی جس پر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv