تازہ تر ین

قومی ٹیم کی ماڑدھاڑسے پریشان ، ویسٹ انڈین کھلاڑی ہوش کھو بیٹھے

دبئی(نیوزایجنسیاں)آئی سی سی نے پاکستانی بلے باز سرفراز احمد کو دھکا دینے پر ویسٹ انڈین فاسٹ باو¿لر شینن گیبریئل کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔جمیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پیر کو میچ کے چوتھے دن پاکستان کی پہلی اننگز کے دوران 103ویں اوور کے دوران شینن گیبریئل نے اپائر رچرڈ النگورتھ سے اپنی کیپ وصول کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود پاکستانی بلے باز سرفراز احمد کو جان بوجھ کر دھکا دیا تھا۔شینن گیبریئل آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے جس کے تحت کسی بھی کھلاڑی، آفیشل، امپائر یا کسی اور شخص سے جان بوجھ کر جسمانی طور پر ٹکرانا یا نقصان پہنچانا ممنوع ہے۔شینن گیبریئل پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تین منفی پوائنٹس بھی دے دیے گئے ہیں۔گیبریئل نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو بھی تسلیم کر لیا جس کے بعد معاملے کی سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv