بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی باشندوں نے ہمت، لگن اور جستجو کی اعلی ترین مثال قائم کردی۔ بلند و بالا پہاڑی کے انتہائی خطرناک راستے پر 9400 میٹر لمبی نہر کھود ڈالی۔ رپورٹ کے مطابق چینی باشندوں نے ہمت، لگن اور جستجو کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی اورجو سوچا وہ کرکے دکھا دیا۔ انہوں نے جنوب مغربی چین کے گوئی ژو پہاڑی سلسلے میں 9400 میٹر طویل ایک نہر بنا ڈالی۔ تقریباً 36 سال میں ہاتھوں سے بنائی گئی اس نہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو دنیا بھر میں لوگ حیران رہ گئے۔