تازہ تر ین
kalbhoshan

کلبھوشن یادیو کو پھانسی…. بھارتی حملے شروع

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے موت دینے کے اعلان پر بھارتی حکومت حواس باختہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور اس نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر اہم ترین اہداف میں پاکستانی اداکار‘ فنکار اور گلوکار شامل ہوں گے۔ ایسی پابندی جس میں تمام افراد کو شامل کیا جا سکے‘ کا اطلاق اس لئے مشکل ہو گا کیونکہ انسانی ہمدردی کے تحت مریضوں اور طلباءسمیت کئی زمرے شامل ہوتے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016ءکو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔ ”را“ ایجنٹ نے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013ءمیں خفیہ ایجنسی ”را“ میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ لاہور (خصوصی رپورٹ) کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا ملنے کے بعد بھارت اپنے ہوش و حواس کھو چکا ہے اور اس نے آبی تنازع پر مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت آبی تنازع پر مذاکرات سے مکر گیا ہے جس کے باعث اگست میں انڈس واٹر کمشنر کا دورہ¿ مقبوضہ کشمیر بھی ملتوی ہو گیا ہے۔ پاک بھارت آبی مذاکرات 11اور 12اپریل کو لاہور میں ہونا تھے تاہم بھارت کی مرضی سے شیڈول تبدیل کر کے 16اور 17اپریل کیا گیا لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک مذاکرات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں آبی تنازع پر آئندہ 6ماہ تک مذاکرات نہ ہونے کا خدشہ ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv