تازہ تر ین

کلبھوشن کو بچاﺅ, مودی” ٹرمپ“ کے پاﺅں پڑگیا, مدد طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نے سفارتی اور انٹیلی جنس دونوں محاذوں پر کل بھوشن بچاﺅ منصوبے کی منظوری دے دی۔ پاکستان کے ساتھ کلبھوشن معاملے پر بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کرنے کیئے امریکی تعاون بھی طلب کرلیا گیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را بیرونی ممالک میں تعینات پاکستانی فوجی افسران کو اغوا کرکے بھارت لے جانے کی کارروائی بھی کرسکتی ہے۔ بھارت پاکستانی سرحدوں پر اضافی فوجی دستے تعینات کرکے کنٹرول لائن پر گولہ باری میں اضافہ کردے گا۔ جنگی حالات پیدا کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے بھارتی نیوی کے کموڈور کلبھوشن یادیو کی پھانسی کی سزا کو ختم کرانے کے لئے تین طرح کے اقدامات کی منظوری دی ہے۔ سفارتی سطح پر پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کے لئے عالمی سطح پر احتجاج کے ساتھ پاکستان سے بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کی جائے گی۔ نواز حکومت اور مودی حکومت کی اہم شخصیات میں کلبھوشن معاملے پر رابطے کرانے کیلئے امریکہ سے بھی تعاون مانگا۔ پاکستان پر مزید دباﺅ بڑھانے کے لئے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کے اضافی دستے تعینات کئے جائیں گے اور پاکستانی علاقوں پر گولہ باری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھارتی وزیراعظم مودی کو دہشت گردی اور پاکستانی فوجی افسران کے اغوا کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو کلبھوشن معاملے پر لین دین کرنے پر مجبور کرنے کے لئے مختلف منصوبے پیش کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان سے باہر خاص طور پر سری لنکا‘ مالدیپ‘ بھوٹان ‘ افغانستان اور کسی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والے پاکستان کے کسی فوجی افسر کو اغوا کرکے بھارت لے جانے مختلف دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ پاکستانی فوجی افسران کو اغوا کرکے پاکستان سے کلبھوشن کی واپسی کے بدلے واپس کرنے کی پیش کش کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv