تازہ تر ین

نواز شریف کی نااہلی دیوار پر لکھی جاچکی, قوم شکر اداکرے

اسلام آباد(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کرے گی‘ وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ وہ منگل کو سینیٹر بابر اعوان سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ بابر اعوان نے عمران خان کو پانامہ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے پر پاکستانی قوم شکر ادا کرے گی وزیر اعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کی اصل تشریح پانامہ کیس میں ہو گی۔ سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے بچوں نے کمائی والد کے وزیر اعظم بننے کے بعد کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ‘ دونوں رہنماﺅں نے پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پانامہ لیکس کیس کے آنے والے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پانامہ کیس کے بعد ملک بھر کے دورے کرنے پر اتفاق کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر ملک بھر کے دورے کروں گا۔ فیصلے کے بعد حکومت کو ہر محاذ پر ٹف ٹائم دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس میں 50 فیصد حکومتی اور 50 فیصد اپوزیشن ارکان شامل ہوں۔ سکیرٹری الیکشن کمیشن کے لئے 65 سال عمر کی حد مقرر کی جائے اور اس کی تعیناتی کمیشن خود کرے، ممبران کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں الیکشن سے 60 روز قبل آویزاں کی جائیں، انتخابی مہم میں جلسوں، جلوسوں ریلیوں اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہونی چاہئے۔ پی ٹی ا?ئی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ارکان اسمبلی کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ختم کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv