تازہ تر ین

بورڈ کا بوڑھے کرکٹرز سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار

لاہور(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کے ا±فق پر چمکنے والے نوجوان پاکستانی کرکٹرزکے عمدہ کھیل نے سلیکٹرزکاحوصلہ بڑھا دیا ، چیف سلیکٹرانضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑاکر نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کا منصوبہ بنا لیا ۔ حالیہ دورہ ویسٹ انڈیزمیں ٹیم کی سلیکشن نئی پالیسی کے تحت کی گئی ہے جہاں ٹوئنٹی20اسکواڈمیں شاداب خان،عثمان شنواری ، فخرزماں،عمادبٹ، حسن علی اوررومان رئیس کو شامل کیاجبکہ ون ڈے ٹیم میں فہیم اشرف اور آصف ذاکر سمیت چند نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے۔تجربہ کارٹاپ آرڈر بلے باز محمد حفیظ کوپہلے میچ میں ناکام رہنے کے بعد پوری سیریزمیں باہربٹھادیا جن کی جگہ بابراعظم کو سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی جو اس سیریز سے قبل صرف چار ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز کھیل سکے تھے۔شرجیل خان کی عدم موجودگی میں سلیکٹرزکامران اکمل کو مزید مواقع دینا چاہتے ہیں لیکن ا±ن کی جگہ نوجوان جارح مزاج اوپنرکی تلاش جاری رکھی جائیگی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیزکے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریزکے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے جن کی جگہ سرفرازاحمدکوکپتان مقرر کیاجائے گا۔حالیہ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سہیل تنویر اور شعیب ملک کی فیلڈنگ سے خوش نہیں رہی جبکہ دیگر پلیئرزکی فیلڈنگ پر اطمینان کا اظہارکیا۔کرکٹ بورڈنے نئی سلیکشن پالیسی پر مکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیارات دے دئیے ہیں جس کے تحت سال کے اندر پاکستانی شائقین کویکسر تبدیل ٹیم دیکھنے کو مل سکے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv