نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کے ٹیسٹ کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کرنے والے بھارتی مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی آسٹریلوی کرکٹرز سے دوستی کے بارے میں متنازع کمنٹس سے مکر گئے۔ ویرات کوہلی نے سیریز کے اختتام پر کہا تھا کہ وہ پہلے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو دوست سمجھتے تھے مگر اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ دوست نہیں ہوسکتے۔ان کے اس بیان پر کافی تنقید کی جارہی تھی، جس پر ویرات کوہلی نے اب ٹویٹر پر کہا کہ میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، میں نے پوری آسٹریلوی ٹیم کے بارے میں نہیں بلکہ چند کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کی تھی، چند لڑکوں کے ساتھ میرے تعلقات بدستور کافی اچھے ہیں جن کو میں جانتا اور وہ میرے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور میں کھیلتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس کوہلی کی قیادت میں آئی پی ایل کا فائنل کھیلنے والی بنگلور کی ٹیم میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، شین واٹسن اور ٹریوس ہیڈ شامل تھے۔ اس بار اسٹارک ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم واٹسن اور ٹریویس ہیڈ ان کی قیادت میں کھیلی ۔