تازہ تر ین

امرتسر میں ”ہمسایہ تھیٹر فار پیس فیسٹیول“ اختتام پذیر

لاہور(کلچرل رپورٹر)اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام بھارتی شہر امرتسر میں ”ہمسایہ تھیٹر فار پیس فیسٹیول“ چھ روز تک بھارتی شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹیول کا اختتام اجوکا تھیٹر کے کھیل ” انہی مائی دا سفنہ“ کی پرفارمنس پرہوا جسے شائقین نے خوب سراہا۔ آخری روز ڈرامے سے قبل ورثہ وہار آڈیٹوریم میں ”پاک انڈیاتھیٹر برائے امن “ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت گورنمنٹ کالج لاہور سے فارح التحصیل معروف بھارتی مصنف ” پران نویل“نے کی ۔ سیمینار میں اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد محمو د ندیم ، مدیحہ گوہر سمیت بھارتی ڈائریکٹرز کیول دھیلوال، ڈاکٹر پرمندر سنگھ، اوشا گنگولی ، رمیش یادو ، ڈاکٹر صاحب سنگھ اور نایاب اسلم نے اظہار خیال کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں تھیٹرکے ذریعے پیار ، امن اور محبت کے رشتوں کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔ ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد اجوکا تھیٹر نے برصغیر کی تقسیم کے ستر برس مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا تھا۔ جس میں اجوکا نے مجموعی طور پر تین کھیل ©© ” میرا رنگ سے بسنتی چولا“ ، ” کون ہے یہ گستاخ“ اور ا” انہی مائی دا سفنہ“ پیش کئے۔پاکستانی فنکاران دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv