تازہ تر ین

مستقبل کافیصلہ کرلیا،جلدسب کوپتاچل جائیگا

کراچی (نیوزایجنسیاں) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے جلد سب کو پتا چل جائے گا۔اسپاٹ فکسنگ پر قانوں بھی سخت ہو اور پر عمل بھی جاندار ہو، نہیں جانتا ایف آئی اے اور پی سی بی میں کیا چل رہا ہے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوم گراﺅنڈ میں ویسٹ انڈیز خطرناک حریف ثابت ہوسکتی ہے،سرفراز احمد اچھا کپتان ہے میری دعائیں اس کے ساتھ ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف گذشتہ سیر یز میں کامیابی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے۔اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کو سبکی اٹھانا پڑی، اسپاٹ فکسنگ پر سخت قانون کےساتھ،سختی سے عمل کرانابھی ضروری ہے اسپاٹ فکسنگ کے نقصانات سے بچنے کے لئے مکمل آگاہی پروگرام بناناہوگا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv