تازہ تر ین

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ

جوبا(ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے میں 40 مسافر اور 5 عملے کے لوگ سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور دیگر کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ لینڈ کرتے ہوئے پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کے 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv