اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹےنس فےڈرےشن(پی ٹی اےف) کے زےر اہتمام ہانگ کانگ کے خلاف ڈےوس کپ کی تےاری کے لئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کےمپ آج سے لاہور مےں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربےتی کےمپ مےں عقیل خان، محمد عابد مشتاق اور ےاسر خان تربےت حاصل کرےں گے اور انہےں محمد خا لد صدےق تربےت دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کا سیمی فائنل 7 سے 9 اپریل تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی اور ہانگ کانگ کی ٹےم کی ٹائی مےن شرکت کےلئے 3 اپرےل کو آمد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے سیمی فائنل کےلئے قومی ٹےم کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے ۔ قومی ٹےم اعصام الحق‘ عقیل خان، محمد عابد مشتاق اور ےاسر خان پر مشتمل ہے جبکہ مصحف ضےاءٹائی مےں قومی ٹےم کے کوچ اور منےجرکے طور پر ٹےم کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے فروری مےں ایران کو 3-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا ۔