تازہ تر ین

انٹر نیشنل کرکٹ کی پاکستان آمد …. 4 ممالک کی پاکستان آمد کی تصدیق ہو گئی

اسلام آباد (بی این پی ) چار ایشین ممالک نے پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول عالمی ایک روزہ بلائینڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ عالمی ایک روزہ کپ آئیندہ سال جنوری میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت کھیلا جائے گا، رواں سال جنوری میں ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی دی تھی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ایک روزہ عالمی کپ آئیندہ سال 10 سے 23 جنوری2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس کے لئے 4 ایشئین ممالک بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور نیپال نے باضابطہ طور پر شرکت کے لئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے، جو ممالک یہاں پر نہیں آئیں گے وہ متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ایک روزہ بلائینڈ کپ کے میچز کراچی یا لاہور میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان11سال بعد عالمی کپ کی میزبانی کرے گا اس سے قبل2006 میں پاکستان نے عالمی ایک روزہ بلائینڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے کہا پی ایس ایل کے بعد یہ دوسرا میگا ایونٹ ہے جو پاکستان میں کھیلا جائے گا اس سے مزید کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ رواں سال جنوری میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو عالمی ایک روزہ بلائینڈ کپ کی میزبانی دی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv