تازہ تر ین

ماریہ شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی 26 اپریل کو ہوگی

ماسکو(صباح نیوز) روس ٹینس سٹارماریہ شرا پووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے میں تقریباً دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ماریہ شراپووا اپریل میں ٹینس کورٹس میں واپسی کرینگی۔روسی ٹینس سٹار 26 اپریل کو شیڈول اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ کیریئر کا آغاز کرینگی۔ شراپووا نے گزشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا۔مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی میں 9 ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہوگی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی 29سالہ سابق چیمپین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاﺅں گی ۔واضح رہے کہ انہوں نے 2012ءسے 2014ءتک لگاتار تین بار ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv