لاہور(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ فکسنگ اسکینڈل کے تحقیقاتی ٹریبونل کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے تفتیش کی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔مزید کئی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی کارروائی کا دائرہ وسیع ہوگیاہے۔انتظامیہ نے مزید کھلاڑیوں سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیاہے۔اینٹی کرپشن یونٹ صرف محمد عرفان کے بیان سے مطمئن ہے۔محمد عرفان نے یونٹ کے سامنے سب سچ بولا۔شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن متضاد بیان دیتے رہے۔ محمد عرفان نے یونٹ کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔پی سی بی نے شاہ زیب،شرجیل خان، شاہ زیب حسن کے موبائل ڈیٹا فرانزک کرنے کی درخواست کردی۔ پی سی بی نے ڈیٹا سے حاصل معلومات طلب کرلیں ہیں۔ دوسری جانب فکسنگ اسکینڈل پر شرجیل خان اورخالد لطیف سے تحقیقات کیلئے بنائے گئے ٹریبونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغرحیدر کا توقیرضیاءاوروسیم باری سے رابطہ ہوا ہے۔ اراکین نے فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بات چیت اورآئندہ 4سے 5روز میں پہلا اجلاس منعقد کرنے پرمشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق ،تحقیقاتی ٹربیونل نے پی سی بی سے بورڈ اوراینٹی کرپشن کوڈ کی تفصیلات طلب کرلیں اور ساتھ ہی شرجیل اورخالد لطیف پر لگائی گئی چارج شیٹ کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ ٹربیونل کے اراکین کیس کی تحقیقات کیلئے پہلے ٹی او آرز طے کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے بھی ملاقات ہوگی۔