پشاور(صباح نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔ گورنر ہاﺅس پہنچنے پر ٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور فرنچائز مالک جاوید آفریدی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ اتوار کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ ٹو کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم نے گورنر ہاوس پشاور میں پہنچی جہاںٹیم کا بھرپور استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں کو گلدستے بھی پیش کیے گئے ۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے پاکستان کا نام روشن کیا ۔فائنل اس بات کا ثبوت تھا کہ ہم دہشتگردی سے ڈرنے والے نہیں ۔قوم نے فائنل کے موقع پر دہشتگردوں کو واضح پیغام دیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بھی پشاور زلمی کو 2کروڑ روپے انعام دینے کے لئے تقریب منعقد کی تھی ۔جس میں کھلاڑی مصروف ہونے کے باعث شریک نہیں ہو سکے۔