تازہ تر ین
pak aus

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کے بعد ….آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب لیگ قرار دیتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیریٹ ایڈمسن نے کہا کہ پاکستان او ر آسٹریلیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی۔ پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔ خواہش ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈپاکستان آنے پرغورکرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم اور روزگار کے لئے آسٹریلیا میں مقیم ہے جو کہ دونوں ممالک کی بہترین دوستی کی ایک واضح مثال ہے۔دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ ہیں۔پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی اس کی کامیابی سے دنیا کو ایک اچھا پیغام گیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv