تازہ تر ین

دورہ پاکستان کےلئے بنگلہ دیش سے رابطہ ہے

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں لاہور میں پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ٹیم کے دورے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔قذشہریار خان کا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر کہنا تھا کہ پی سی بی غیرملکی ٹیموں کو پی ایس ایل کے کامیاب فائنل کے بعد پاکستان کے دورے کے لیے دعوت دینے کی کوششیں کررہا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ‘ہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو جلد ہی پاکستان بھیجے’۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی کا افسوس ہوا ہے ،دنیائے کرکٹ کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں،قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہر یار نے بتایا کہ ابھی پتہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ہوگا ، اگلے دوماہ میں ہونے والے آئی سی سی کے دو اجلاس میں بگ تھری کے خاتمہ پر پیش رفت ہوگی۔،پی سی بی اس سلسلہ میں اپنا موقف آئی سی سی کو دے چکی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی سے بگ تھری کے خاتمہ کے حوالے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ بگ تھری کے خاتمہ کے معاملہ میں پہلے ہی معاملات پر پیش رفت ہوچکی ہے،شہر یار خان نے کہا کہ پی سی بی دنیا ئے کرکٹ کی مختلف کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں مدعو کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے، انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور میر ی نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں ،ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین اپنی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ قومی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کر ے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv