اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ،عدالت نے بانی قائد ایم کیو ایم کی عدم گرفتاری پر اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی قائد کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے الطاف حسین کی عدم گرفتاری پر اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا گیا،عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے گھر، متعلقہ تھانوں اور احاطہ عدالت میں بھی اشتہار چسپاں کیے جائیں گے،بانی ایم کیو ایم کو 30 مارچ تک عدالت میں پیش ہوں،آئندہ سماعت تک پیش نہ ہونے کی صورت میں اشتہاری ملزم قراردے دیا جائے گا، واضح رہے کہ پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر ملزم کے خلاف 3تھانوں، تھانہ کوہسار، سیکریٹریٹ اور بھارہ کہو میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
