رانچی(آئی این پی) کوہلی آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ پیٹر ہینڈز کومب کی شاٹ کو کوہلی نے ڈائیو لگا کر گیند کو باو¿نڈری سے باہر جانے سے تو روک لیا مگردائیں کندھے کے بل بری طرح گراو¿نڈ میں گرے ۔جس کے بعد فوری طور پر ٹیم فزیو میدان میں آئے اور کوہلی میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کی عدم موجودگی میں اجنکیا راہنے نے ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ بعد ازاں وہ ڈریسنگ روم میں کندھے پر آئس بیگ رکھے نظر آئے۔