تازہ تر ین

امریکہ میں ایمرجنسی نافذ….متعدد افراد ہلاک ….پروازیں منسوخ

واشنگٹن ، ٹورنٹو(آن لائن)امریکا اور کینیڈا میں شدید برف باری کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی امریکامیں برفانی طوفان سے اب تک 6افرادہلاک ہوچکے ہیں۔شمال مشرقی امریکامیں30انچ سےزیادہ برف پڑچکی ہے۔رواں ہفتے7900سےزائدپروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس خراب موسم کی وجہ سےکئی اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ادھر مشرقی کینیڈا میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا بر ف باری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں اب تک 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔شہر میں 70 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیںمشرقی کینیڈا میں شدید برف باری نے روز مرہ کے معمولات کو مفلوج کر دیا۔ برفباری کی وجہ سے اسکول بند، ٹریفک معطل جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مختلف حادثات میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ برفباری اور طوفان کی وجہ سے پچپن ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مونٹریال میں اکتیس انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ کینیڈین محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv