تازہ تر ین

آسانکا گروسنہا کا زیادہ رنزکا ریکارڈ چندیمل کے ہاتھوں ٹوٹ گیا

کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش چندیمل نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز آسانکا گروسنہا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ ملک کی طرف سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے 13ویں بلے باز بن گئے ہیں۔، چندیمل نے بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، چندیمل نے 36 میچز کی 64 اننگز میں 2483 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ گروسنہا نے 2452 رنز بنا رکھے تھے، سری لنکا کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز کمارسنگاکارا کو حاصل ہے جنہوں نے 12400 رنز بنا رکھے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv