کراچی(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کو اپنے کیریئر کا آخری معرکہ قرار دے دیا۔حال ہی میں ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کرنے والے مصباح الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیریبین سائیڈ کیخلاف سیریز کے بعد وہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو خیرباد کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا انہوں نے ابھی باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے