لندن(ویب ڈیسک)فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اب پروفیسر بن گئی ہیں۔اکتالیس سالہ انجلینا جولی نے لندن سکول آف اکنامکس میں اپنا پہلا لیکچر دیا،جہاں انہوں نے طلبائ کے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات اور تجربات سے طلبائ کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی نے گزشتہ برس لندن اسکول آف اکنامکس میں متعارف کرائے جانے والے کورس’خواتین،امن اور سلامتی“میں بطور پروفیسر اپنی ذمہ داری نبھانے کی آمادگی ظاہر کی تھی