تازہ تر ین

شاہ رخ اچانک عامر خان کے گھر کیا کرنے چلے گئے؟حیران کن خبر سے فلم انڈسٹری میں ہلچل

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے رات میں ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 52ویں سالگرہ منائی جس میں فلمی ستاروں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے لیکن رات میں بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی عامر خان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے عامر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے عامر خان کو اپنے گھر منت میں کھانے پر مدعو کیا تھا لیکن عامر خان دعوت میں نہیں جاسکے لہذا کنگ خان خود ہی عامر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گئے، کنگ خان اپنی آمد کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اس کے لئے وہ صبح سویرے ان کے گھر پہنچے لیکن ان کی یہ کوشش رائیگاں ہی گئی اور وہ میڈیا کو بے خبر رکھنے میں ناکام ہوگئے اور دونوں اداکاروں کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصویریں بھی منظر عام پر آگئیں۔دوسری جانب اپنی سالگرہ کے موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے انہیں گھرپر ایک دوست کی حیثیت سے مدعو کیا تھا تاہم دونوں کے درمیان کسی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کوئی پراجیکٹ نہیں ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv