ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح سویرے ساہیوال جیل میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پھانسی پانے والوں میں سید زمان، شاہ ولی اور محمد ذیشان شامل ہیں۔ فوجی عدالتوں کی جانب سے اب تک 161 مجرموں کو سزا سنائی گئی ہے۔ تینوں مجرموں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔ اب تک 21 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
