دبئی (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی خاتون تیراک مریم صالح بن لادن نے 24 کلو میٹر تیراکی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا وہ دبئی کریک اور دبئی واٹر کینال پار کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون تیراک بن گئیں۔ڈینٹل ڈاکٹر مریم نے کہا میں دبئی حکومت اور ان لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ، انہوں نے کہا میری تیراکی کا مقصد ان شامی بچوں کی طرف توجہ دلانا ہے جو اپنے والدین اور گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔