تازہ تر ین

پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز ، ڈرین سیمی نے بڑا اعلان کر ڈالا

ہانگ کانگ(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے نے ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ میں پاکستان کیلئے سیریز کیلئے دستیاب ہوں۔ویسٹ انڈیز کو دوبار ٹی20 ورلڈ کپ جتوانے والے اور پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ہانگ کانگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوا ہوں،ون ڈے یا ٹی 20 کیلئے دستیاب ہوں۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ سلیکٹرز کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیل کرپاکستانی شائقین کرکٹ کے دل میں جگہ بنالی ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ،ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شروع ہونے والی ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv