لاہور (آئی این پی) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تربیتی کیمپ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، قومی فاسٹ بولر حسن علی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آل راو¿نڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، حسن علی سابق پیسر وقار یونس کے بھی مداح نکلے ، کہتے ہیں کہ وقار یونس ان کے فیورٹ بولر ہیں۔ پی ایس ٹو میں دھوم مچانے والے بابر اعظم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پر عزم نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے ، ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ نہ کیا جائے ، میرا اپنا الگ سٹائل ہے۔ بابر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ وہ بیٹنگ کیساتھ بولنگ کے شعبے میں بھی خاص توجہ دے رہے ہیں۔