تازہ تر ین

سبلکووا، مگوروزا انڈین ویلز اوپن کے فائنل16میں

انڈین ویلز(اے پی پی) ڈومنیکا سبلکووا، کیرولینا پلسکووا اور گربائن مگوروزا نے انڈین ویلز ویمنز سنگلز کے تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کے شہر انڈین ویلز میں جاری ویمنز سنگلز کے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر پانچ سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پلسکووا کو سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 7-6 اور 7-6 سے شکست دی، عالمی نمبر تین جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے رومانیہ کی کمیلا بیگو کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ عالمی نمبر سات سپین کی گربائن مگوروزا نے امریکا کی کیالا ڈے کو 3-6 ، 7-5 اور 6-2 سے ہرایا۔، یوکرین کی الینا ستولینا اور روس کی سوتیلانہ کزنیٹسووا نے بھی چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv