اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرنے کے دوران ایوان کو بتایا کہ پی ایس ایل ایک کامیاب کرکٹ لیگ تھی۔ حکومت نے پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد کرا کے جرات کا مظاہرہ کیا۔پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے سے کھلاڑیوں اور عوام کے حوصلے بلند ہوئے۔پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کرنے کے لئے پی ایس ایل کا فائنل اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ دو سالوں میں قومی ٹیم نے 20ٹیسٹ، 36ایک روزہ کھیلے۔پاکستان نے 20ٹیسٹ میچز میں سے9میچ جیتے،9ہارے جبکہ 2میچز ڈرا ہوئے۔دو سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلے گئے36ایک روزہ میچز میں سے پاکستان ٹیم نے 15میچز جیتے جبکہ20میچز ہارے۔