تازہ تر ین

سپینش لالیگا میں بارسلوناہزیمت سے دوچار

بارسلونا (آئی این پی ) اسپینش فٹ با ل لیگ “لالیگا” کے اہم میچ میں میسی کا جادو نہ چل سکا ، بارسلونا کو ڈی پورٹیوو کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا کی ٹیم سٹار فٹ بالر نیمار کے بغیر میدان میں اتری ، چالیسویں منٹ میں بارسلونا کے گول کیپر نے سنگین غلطی کی اورڈی پورٹیوو کے اسٹرائیکر جوسیلو نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔دوسرے ہاف کے آغاز میں بار سلونا کے سٹار لیوس سوریز نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا ، ڈی پورٹیوو کی جانب سے دوسرا اور فیصلہ کن گول چوہترویں منٹ میں گارشیا نے سکور کیا اور ٹیم کو فتح دلا دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv