تازہ تر ین
Kangana-Ranaut

معروف اداکارہ کا بالی ووڈ کے خانز بارے افسوسناک انکشاف

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کا اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہنا تھا کہ کبھی بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ سمیت کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہوں گی کیونکہ میں کسی بھی خان کے ساتھ فلم میں کام کر کے خود کو پیچھے چھپانا نہیں چاہتی بلکہ ہمیشہ اپنی قابلیت دکھانے پر یقین رکھتی ہوں۔بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کر کے اپنے کرئیر کو مزید اچھا بنانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنگکا کا کہنا تھا کہ میں ایک کامیاب اداکارہ ہوں اور خانز کے ساتھ کام کر کے ایسا کیا ملے گا جو میں نے ابھی تک اپنے کرئیرمیں حاصل نہ کیا ہو۔کنگنا رناوت نے کہا کہ میں ایک مشہور اداکارہ ہوں، میرے لاتعداد مداح بھی ہیں اوراس سے زیادہ مجھے کیا چاہیئے جب کہ سب کو پتہ ہے کہ خانز کی فلموں میں ہیرو ایک ہی ہوتا ہے لیکن میں اپنی فلموں میں انفرادی طورپربڑا کام یا ایک برانڈ کی تعمیرکرنا چاہتی ہوں، اگرکسی اور کی فلم میں جا کرکام کروں گی تو یہ ان کے پیچھے کھڑے ہو کر ان کی کامیابی کے پیچھے اپنی اداکاری دکھانے کے مترادف ہو گا۔دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی مجھ سے فلموں کے بارے میں بات کرتے ہیں اور میں سر شاہ رخ خان کی بھی بہت بڑی مداح ہوں، ایسا نہیں ہے کہ بالی ووڈ خانز سے ملاقات کے وقت میرا رویہ ٹھیک نہیں ہوتا، میں بھی سپر خانز کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی لیکن اپنی فلم “تنو ویڈس منو” کے بعد مجھے احساس ہوا کہ جس فلم میں میرا بڑا کردار نا ہو تو اس سے مداحوں کو سخت مایوسی ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv