تازہ تر ین
shadam khan

پاکستان سپر لیگ کے نوجوان کھلاڑی کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دھماکہ دار انٹری

پورٹ آف اسپین(ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان پاکستانی کھلاڑی شاداب خان کو کیریبئن پریمیئر لیگ میں شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگونائٹ رائیڈرز نے سائن کرلیا۔18 سالہ آل راو¿نڈر کی خدمات شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے 30 ہزار ڈالرز کے عوض حاصل کیں ہے جب کہ آل راو¿نڈر سہیل تنویر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ گیانا ایمزون واریئرز کی نمائندگی کرنے کیلیے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالرز وصول کریں گے۔بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کیلیے کھیلنے پرشعیب ملک کو ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر ملیں گے، وہاب ریاض 30 ہزار ڈالرز لے کران کا ساتھ دیں گے اور عمران خان بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔آل راو¿نڈر عماد وسیم کو جمیکا تلاواز کے اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے انہیں 90 ہزار ڈالرز ملیں گے، محمد سمیع 70 ہزار ڈالرز لے کر اسی ٹیم میں شامل ہیں اور کامران اکمل 15 ہزار ڈالرز کے ساتھ سینٹ لوشیا اسٹارز کا حصہ ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv