تازہ تر ین

لیڈی ڈیانا خوابوں میں آتی ہیں ، سابق ملازم سے کیا مانگتی ہیں …. خوفناک بیان سے ہلچل مچ گئی

لندن( ویب ڈیسک ) برطانوی شہزادی لےڈی ڈےانا کے سابق ملازم پال بوریل نے ےہ انکشاف کےا ہے کہ برطانوی شہزادی لےڈی ڈےانا ان کے خوابوں مےں آتی ہےں اور مدد مانگتی ہیں، پوچھتی ہیں بتا کیوں نہیں دیتے میں زندہ ہوں، عوام کی شہزادی کے سابق ملازم نے برطانوی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شہزادی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی اور ان سے مختلف باتیں کرتی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسز ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کا کہنا ہے کہ یہ خوفزدہ کرنے والی بات نہیں مگر ہے ایسا ہی کہ ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کہیں کہ پال ٹھیک ہے تم نے جو زندگی اپنے لیے منتخب کی ہے اس کے مطابق اسے بسرکرو لیکن ایسا کہنے کے لیے وہ زندہ نہیں ہیں۔پال نے بتایا کہ کسی کو اس طرح کے واقعات پر اختیار نہیں ہوتا۔ میں اکثر یہ سوچ کو سونے لگتا ہوں کہ شاید آج ایسا نہ ہو لیکن وہ پھر میرے خواب میں آجاتی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ تم دنیا کو بتا کیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv