تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

رملہ(ویب ڈیسک) مغربی کنارے کے علاقے رملہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان ان کو مطلوب تھا اس نے اسرئیلی فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اسے گرفتار کرنے رملہ میں اس کے گھرگئے اور جواب میں اس پر گولی چلائی گئی جبکہ گھرسے 2 ہتھیار بھی بر آمد کیے گئے۔علاوہ ازیں اسپتال کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ فلسطین میں اکتوبر 2015 سے شروع تشدد کی نئی لہر میں اب تک 254 فلسطینی،40 اسرائیلی،2 امریکی،ایک ایک سوڈانی، ایریٹرین اور اردنی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv