لاہور ( نیوزایجنسیاں ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے سٹار آل راو¿نڈر شین واٹسن نے کرکٹ دیوانوں کے دل جیت لیے ، کھلاڑی نے کامونکی میں زیر تعمیر ہسپتال کیلئے اپنی شرٹ اور بیگ نیلامی کیلئے پیش کر دی ہیں۔ شین واٹسن صرف میدان میں چھکے لگانے میں آ گے نہیں ، فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مایہ ناز آل راو¿نڈر نے ثابت کر دیا وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔ شین واٹسن نے کامونکی میں زیر تعمیر ہسپتال کیلئے پی ایس ایل ٹو کی ٹی شرٹ، اپنا بیگ اور کیپ عطیہ کر دی ہیں۔ کرکٹر نے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔ واٹسن کی جانب سے عطیہ کی گئی چیزوں کی نیلامی ایک لاکھ روپے سے شروع ہو گی۔